نواز شریف حمزہ شہباز سے ناراض ، لندن بلالیا

اردو ورلڈ ( ویب نیوز )نواز شریف نے حمزہ شہباز کو لندن طلب کرلیا ہے جہاں پارٹی امور پر گفتگو تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا

سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز لندن روانہ ہوگئے، انہیں پارٹی قائد نواز شریف نے طلب کیا ہے، اطلاعات ہیں کہ وہ حمزہ شہباز سے ناراض ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کا موقف ہے کہ حمزہ 3 ماہ سے پنجاب حکومت میں رہے اور صوبے میں کوئی موثر کام نہیں کر سکے۔ پنجاب میں ضمنی الیکشن ہارنے کی وجوہات پر بھی نواز شریف حمزہ شہباز سے ناراض ہیں۔
حمزہ شہباز آج صبح نجی ایئرلائن کی پرواز سے لندن روانہ ہوئے، وہ لندن میں اپنی والدہ سے بھی ملاقات کریں گے، ان کی ایک ہفتے بعد وطن واپسی کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حمزہ شہباز کو وزارت اعلی کا عہدہ چھوڑنا پڑا تھا اور پرویز الہی پنجاب کے وزیر اعلی منتخب ہوئے تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔