بزدل نواز شریف بن سکتا ہے لیکن وہ بہادر نہیں ہو سکتا،عمران خان 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نواز شریف کو بزدل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں ان کا نام لینا بھی نہیں چاہتا۔

عمران خان نے زمان پارک میں کارکنوں سے ا خطاب میں کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ آپ سب لیڈر بنیں، لیڈر بننے کے لیے ہمارا کردار ہمارے نبی محمد  جیسا ہونا چاہیے، سب سے پہلے ہمیں ایماندار اور امانت دار ہونا چاہیے اور پھر بہادر   ہونا چاہئے.

عمران خان نے کہا کہ بزدل نواز شریف بن سکتا ہے لیکن وہ بہادر نہیں ہو سکتا، میں نواز شریف کا نام نہیں لینا چاہتا تھا، میں صرف مثال قائم دینا چاہتا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ  اللہ نے آپ کو اچھائی کے ساتھ اور برائی کے خلاف کھڑے ہونے کا حکم دیا ہے، جب معاشرے میں انصاف ہوتا ہے، قانون کی حکمرانی ہوتی ہے تو انسان کو طاقتور سے تحفظ ملتا ہے، مغرب کے ملک میں انصاف ہے  اوپر سے انصاف ہو گا تو خوشحالی آئے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ جہاں قانون کا تحفظ ہو وہاں لوگ ترقی کرتے ہیں، کافر بھی معاشرے میں انصاف کریں گے تو خوشحال ہوں گے اور مسلم معاشرہ ظلم کرے گا تو تباہی مقدر ہوگی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com