اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نواز شریف کو بزدل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں ان کا نام لینا بھی نہیں چاہتا۔
عمران خان نے زمان پارک میں کارکنوں سے ا خطاب میں کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ آپ سب لیڈر بنیں، لیڈر بننے کے لیے ہمارا کردار ہمارے نبی محمد جیسا ہونا چاہیے، سب سے پہلے ہمیں ایماندار اور امانت دار ہونا چاہیے اور پھر بہادر ہونا چاہئے.
عمران خان نے کہا کہ بزدل نواز شریف بن سکتا ہے لیکن وہ بہادر نہیں ہو سکتا، میں نواز شریف کا نام نہیں لینا چاہتا تھا، میں صرف مثال قائم دینا چاہتا تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اللہ نے آپ کو اچھائی کے ساتھ اور برائی کے خلاف کھڑے ہونے کا حکم دیا ہے، جب معاشرے میں انصاف ہوتا ہے، قانون کی حکمرانی ہوتی ہے تو انسان کو طاقتور سے تحفظ ملتا ہے، مغرب کے ملک میں انصاف ہے اوپر سے انصاف ہو گا تو خوشحالی آئے گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ جہاں قانون کا تحفظ ہو وہاں لوگ ترقی کرتے ہیں، کافر بھی معاشرے میں انصاف کریں گے تو خوشحال ہوں گے اور مسلم معاشرہ ظلم کرے گا تو تباہی مقدر ہوگی۔