ثاقب نثار نے عہدے پررہتے ہوئے ظلم کیا، جیل بھیجا جائے ، نواز شریف کا مطالبہ

ارد وورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف قانونی کارروائی اور جیل بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔

لندن میں صحافیوں سے مختصر گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ ٹکٹ فروخت کرنے پر ثاقب نثار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے کیونکہ انہوں نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

عوام کے مسائل کے حل اور مہنگائی میں کمی کے لیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے،نواز شریف

نواز شریف نے کہا کہ آئین اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے جیل جاتے ہیں، اس لیے ثاقب نثار کو بھی جیل جانا چاہیے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ثاقب نثار نے عہدے پر رہتے ہوئے بہت ظلم کیا۔
واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے کی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر بات کر رہے تھے جب کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے وکیل کے ساتھ ثاقب نثار کی آڈیو سامنے آئی تھی۔ جس میں وہ الیکشن کیس کے حوالے سے قانونی معاونت فراہم کرتے ہوئے کئی کیسز کا حوالہ دے رہے تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com