اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد اورسابق وزیراعظم نواز شریف نے حکومت سے پیٹرول کی قیمت 190 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کا کہا ہے
پارٹی ذرائع کے مطابق لندن میں خود ساختہ جلاوطنی اختیار کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاکستان واپسی سے قبل بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی ہدایت کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے 300 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو مفت بجلی فراہم کرنے اور پیٹرول کی قیمت 190 روپے فی لیٹر تک لانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
ن لیگ نے الیکشن کی تیاریاں شروع کردیں،انتخابی مہم نواز شریف چلائیں گے
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجلی اور پیٹرول کے ریلیف پیکج پر کام شروع کر دیا۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی جنوری کے دوسرے ہفتے میں پاکستان واپسی کا امکان ہے۔ وطن واپسی سے قبل نواز شریف عوام کو ریلیف پیکج دینا چاہتے ہیں۔