کے مطابق نواز شریف نے پارٹی کو ملک بھر میں انتخابی مہم بھرپور طریقے سے چلانے اور تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے جس کے تحت ملک بھر میں جلسے، ورکرز کنونشن اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ انتخابی سرگرمیوں کے شیڈول کی تیاری بھی شروع کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کمیٹی کو پارٹی کا انتخابی منشور تیار کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔ یہ انتخابی منشور نواز شریف کے 9 نکاتی منشور کی روشنی میں تیار کیا جائے گا۔
9 نکاتی ایجنڈے میں حکومتی اور انتظامی اخراجات میں کمی، آزاد خارجہ پالیسی، محصولات اور ٹیکس کے نظام میں اضافہ اور بنیادی اصلاحات شامل ہیں۔
برآمدات بڑھانے کے لیے فوری اقدامات، انفارمیشن ٹیکنالوجی میں انقلاب، توانائی (بجلی گیس) کی قیمتوں میں کمی نو نکاتی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔