اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ 20 سال سے تحریک انصاف کے مطالبات دیکھ رہے ہیں اور ان کے مطالبات پورے نہیں ہوتے۔
لندن میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عون چوہدری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ مجھے ا اپنے گھر بلایا، اور پاکستان کی سلامتی اور پاکستان کے ہر محب وطن کے لیے دعا کی۔ اللہ پاکستان پر رحم کرے۔
پاکستانی سیاست نے عمران خان سے بڑا دہشت گرد کبھی نہیں دیکھا،نواز شریف
علاوہ ازیں ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عون چوہدری نے جہانگیر ترین کا پیغام پہنچایا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات میں پاکستان کی سیاسی صورتحال اور ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ عون چوہدری نے کہا کہ پاکستانی عوام کی خواہش ہے کہ آپ جلد صحت یاب ہو کر پاکستان آئیں۔
انہوں نے نواز شریف سے کہا کہ ’پاکستان پہلے آپ کی قیادت میں ترقی کر چکا ہے، آپ ملکی معاملات کو بہتر طریقے سے چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں‘۔ ملاقات میں نواز شریف نے ملکی معاملات پر تشویش کا اظہار کیا۔