نواز شریف بھی موجودہ حکومت، مفتاح کی نااہلی کی گواہی دے رہے ہیں، اسد عمر

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے ہفتہ کو کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف بھی موجودہ حکومت اور وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی نااہلی کی گواہی دے رہے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نااہل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘چار ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا، موجودہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل کو حتمی شکل نہیں دے سکی’۔

اسد عمر نے افسوس کا اظہار کیا کہ مفتاح اسماعیل نے مدد کی پیشکش کے بعد بھی خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور جھگڑا سے ملاقات نہیں کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اپنی ناکامی کا الزام کے پی کے پر نہ ڈالے۔ انہوں نے حکومت کو تنبیہ بھی کی کہ وہ جھگڑا پر دبا ئو نہ ڈالے۔

اسد نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت یہ سوچنے میں غلطی پر ہے کہ وہ طاقت کا استعمال کرکے ملک چلا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی حکومت کو ہٹانے کے بعد جو دعوی کرتی تھی اس میں ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ہے

اسد عمرنے کہا کہ مفتاح پی ٹی آئی پر آئی ایم ایف کے معاہدے میں رکاوٹ بننے کا الزام لگا رہے ہیں لیکن ہم نے ملک کو بہتر حالت میں چھوڑا، ملک ترقی کر رہا تھا۔

پاکستان میں سیلاب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مدد فراہم کر نے کا کہا ہے، جب کہ ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے پیغامات موصول ہوئے ہیں کہ عمران خان کو فنڈ ریزنگ کرنا چاہیے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca