109
میاں محمد نواز شریف کا آئندہ ہفتے سعودی عرب جانے کا امکان ہے، دورہ سعودی عرب کے دوران میاں نواز شریف عمرہ بھی ادا کریں گے۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف وطن واپسی سے قبل متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے، سابق وزیراعظم کے مختصر دورہ قطر کا پلان بھی زیر غور ہے۔
نواز شریف واپسی،حکمت عملی طے ،لاہورہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی جائیگی
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی سے قبل چین کا اہم دورہ کرنے کا بھی امکان ہے، نواز شریف کی ٹیم چینی حکام سے بھی رابطے میں ہے۔
چین نے نواز شریف کے ساتھ کام کرنے کا گرین سگنل دے دیا، نواز شریف کی وطن واپسی پر ملک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بڑے اعلانات متوقع ہیں۔