کسی جماعت سے وابستگی نہیں،نواز شریف کیساتھ قانون کے مطابق سلوک ہوگا،انوار الحق کاکڑ

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نگراں حکومت آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر اپنا کام کر رہی ہے، ہم یہ تاثر نہیں دینا چاہتے کہ ہم کسی سیاسی قیادت کے خلاف ہیں، 9 مئی کا معاملہ عدالت میں ہے، یہ حملہ منصوبہ بندی کے مطابق 9 مئی کو کیا گیا۔
نگراں وزیراعظم نے کہا کہ اگر مجھ سمیت کوئی 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہے تو انہیں سزا ملنی چاہیے۔ انتشار پھیلانے کے لیے یہ نہیں ہو سکتا کہ 9 مئی کے واقعات کو بنیاد بنا کر کسی کے ساتھ زیادتی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ آج آکسفورڈ یونیورسٹی کے طلباء سے بات چیت ہوئی، میرے دورہ لندن کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، لندن میں کسی سیاسی رہنما سے ملاقات نہیں ہوئی، ہمارے پاس ڈسکوز کی نجکاری کا مکمل پلان ہے۔
نگراں وزیراعظم نے کہا کہ مجھے کوئی خفیہ علم نہیں کہ الیکشن کس کے ساتھ اور کس کے بغیر ہوں گے، میرے آدھے جملے لیڈ سٹوری کے طور پر پیش کیے جاتے ہیں۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ قانون چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دیتا ہے تو حصہ لیں گے، نگراں حکومت کا کوئی ایشو نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ناقص انجکشن کی فروخت میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا
نگراں وزیراعظم نے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، انشاء اللہ اس حوالے سے مزید اچھی خبریں آئیں گی۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہم پر آئی ایم ایف کا کوئی دباؤ نہیں، آئی ایم ایف نے نجکاری کے لیے ہم پر کوئی دباؤ نہیں ڈالا، نجکاری ہمارے معاشی بحالی پروگرام کا حصہ ہے، ڈیفالٹ سے بچنا ہے۔ خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کریں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com