نواز شریف علاج کے لیے لندن میں4 سال کی خود ساختہ جلاوطنی گزارنے کے بعد رواں ماہ وطن واپس آئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ انتخابی اتحاد کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں سے اس بارے میں تجاویز بھی طلب کریں گے کہ انتخابات میں کامیابی کے امکانات کیسے بڑھائے جائیں اور خاص طور پر پنجاب میں پارٹی کس طرح زیادہ سے زیادہ سیٹیں جیت سکے۔ .
یہ بھی پڑھیں
نواز شریف نے پارٹی کو بھر پور طریقے سے انتخابی مہم چلانے کی ہدایت کردی
نواز شریف نے کل مری میںدن گزارا، 21 اکتوبر کو وطن واپسی کے بعد ان کا مری کا یہ دوسرا دورہ ہے
کل اسلام آباد میں سماعت کے بعد نواز شریف کی لاہور واپسی کا امکان ہے، جہاں وہ چار سال میں پہلی بار مسلم لیگ (ن) کے پہلے باضابطہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔
قیاس آرائیاں عروج پر تھیں کہ نواز شریف مری میں اپنے قیام کے دوران پارٹی کے ناراض رہنماؤں سے ملاقات کریں گے تاہم مسلم لیگ (ن) کے ایک رہنما نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف مری میں اپنے مختصر قیام کے دوران کسی سے ملاقات نہیں کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف مری میں صرف اسلام آباد کی عدالتوں میں اپنے مقدمات کی سماعت کے باعث ٹھہرے ہیں۔