اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سپریمو اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے جمعرات کو کہا ہے کہ وہ جلد پاکستان جانا چاہتے ہیں کیونکہ ایک دن بھی ملک سے باہر رہنا مشکل ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں بری کردیا۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے ساتھیوں سے گفتگو میں کہا کہ اس کیس میں بری ہونے پر مریم نواز کو سلام پیش کرتا ہوں۔ نواز شریف نے کہا کہ میرے اور مریم نواز کے خلاف کیس سیاست پر مبنی تھا۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کی جلد پاکستان واپسی متوقع ہے۔ اس کے لیے انھوں نے اپنے ساتھیوں سے مشورہ کرنا شروع کر دیا۔