۔صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے سوال کیا گیا کہ کیا نواز شریف کسی ڈیل کے تحت واپس آ رہے ہیں جس پر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ کوئی اعتماد سازی ہوئی ہو گی تو واپس آ رہے اب نواز شریف کی طبیعت بھی ٹھیک ہونی چاہیے۔
صحافی نے سوال کیا کہ کیا الیکشن ہو رہے ہیں، جس پر انہوں نے کہا کہ آپ بتائیں کہ الیکشن ہو رہے ہیں، پیپلز پارٹی کا موڈ بہت ٹھنڈا اور بہتر ہے، اگر پیپلز پارٹی لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات کر رہی ہے تو سمجھ لیں واقعی کچھ ہے.
راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی اور پنجاب کابینہ میں مسلم لیگ (ن) کے لوگ شامل ہیں، آج بھی تمام کام مسلم لیگ (ن) کے ہورہے ہیں، ہمارے خلاف نیب کے جھوٹے مقدمات بنائے گئے، نیب کیسز میں میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں، الزامات کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔