151
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف بزدلوں کی ٹیم کے کپتان ہیں۔
زمان پارک میں افطار کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اکیلے نہیں، بزدلوں کی ٹیم میں اور بھی کھلاڑی ہیں، شریف خاندان کی طاقت یہ ہے کہ یہ سب بزدل ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان بھی نواز شریف کی ٹیم کا حصہ ہیں، علی امین گنڈا پور ڈٹے ہوئے ہیں، یہ سب کچھ کرنے والے بے شرم لوگ ہیں، پولیس کبھی علی امین کو یہاں لے جاتی ہے۔ کبھی وہاں ،ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔