قائد مسلم لیگ ن نواز شریف خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور روانہ ہوئے تھے، پرواز اسلام آباد ایئرپورٹ سے تقریباً 2 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔
نواز شریف کا طیارہ اسلام آباد سے 35 منٹ میں لاہور پہنچ گیا، میاں نواز شریف وی آئی پی گرین چینل کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ سے باہر نکلے، دیگر مسافروں کو لاہور ایئرپورٹ پر امیگریشن کے عمل سے گزرنا پڑا، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور اعظم نذیر تارڑ بھی نواز شریف کے ہمراہ تھے وہ بھی ساتھ لاہور پہنچے
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف دبئی سے اسلام آباد پہنچے تھے، جہاں وہ چند گھنٹے قیام کے بعد لاہور روانہ ہوگئے۔