اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )نوازشریف نے شہباز شریف سے حکومت سے الگ ہونے پر مشاورت شروع کردی ہے
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی حکومت میں رہنے یا نہ رہنے کے حوالے سے پارٹی رہنمائوں سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے
اس سے قبل بھی میاں نواز اتحادیوں سے حکومت چھوڑنے کا کہہ چکے ہیں ان کا کہنا ہےکہ حکومت چھوڑنے میں ہی اس وقت بہتری ہے
اب جتنی دیر حکومت میں رہیں گے مسائل میں اتنا ہی اضافہ ہوگا
اتحادیوں زرداری ، مولانا اوردیگر نے نواز شریف کو کہا ہے کہ حکومت کو ابھی جاری رکھا جائے تاہم نواز شریف پارٹی رہنمائوں کو اس
حوالے سے قائل کررہےہیں
ذرائع کے مطابق نوازشریف کا کہنا ہےکہ حکومت میں رہنا مزید مسائل کا عندیہ دے رہا ہے۔
پنجاب میں دوبارہ تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد شہباز حکومت کے لئے مسائل میں اضافہ ہوگیا ہے اور شہباز شریف اب صرف ضلع اسلام آباد کے وزیر اعظم رہ گئے ن لیگ کے قائد نے شہباز شریف سے کہا ہے کہ حکومت سے الگ ہوجائیں کیونکہ مزید حکومت میں رہنامسائل کو جنم دے گا اور ن لیگ کو بھی اس کا ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا ۔