اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا ہے کہ نواز شریف مرضی کا آرمی چیف لانا چاہتے ہیں
ن لیگ کی لوٹی ہوئی دولت کو بچانے کے لیے اداروں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی تاریخ رہی ہے۔
سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ موجودہ مخلوط حکومت آئندہ آرمی چیف کا تقرر میرٹ پر نہیں کرے گی، مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے گجرات میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو میرٹ پر ہو اسے اگلا آرمی چیف بننا چاہیے لیکن نواز شریف ایسا نہیں ہونے دیں گے کیونکہ وہ اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے کے لیے اداروں کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‘وزیراعظم پاکستان اپنے بھائی سے ملنے کے لیے برطانیہ گئے ہیں جو کہ ایک مفرور ہے اور علاج کی آڑ میں لندن فرار ہو گیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز اپنے "مفرور” بھائی کی مشاورت سے پاکستان کے اہم فیصلے لینے لندن گئے
انہوں نے کہا کہ جس نے 30 سال ملک کو لوٹا وہ آرمی چیف کی تقرری، انتخابات کی تاریخ اور نگراں سیٹ اپ کے بارے میں فیصلے کرے گا۔
’’کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ مہذب معاشرے میں ایسا ہو سکتا ہے کیونکہ وہاں قانون کی حکمرانی ہوتی ہے۔‘‘
عمران نے کہا کہ لندن میں جو فیصلے ہو رہے ہیں ان کا مقصد اداروں کو مضبوط کرنا نہیں کیونکہ شریف خاندان میرٹ پر یقین نہیں رکھتا۔
نواز شریف نے رشوت لے کر پنجاب پولیس میں جرائم پیشہ افراد کو بھرتی کیا… انہوں نے ججوں کو خریدنے کی کوشش کی اور انہوں نے نے سابق چیف جسٹس سجاد علی پر حملہ کیا کیونکہ وہ ان کے کنٹرول میں نہیں تھے۔”