اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ایک آدمی جو سر سے پا ئوں تک کرپٹ ہے دوسروں پر کرپٹ ہونے کے الزامات لگا رہا ہے
سابق وزیراعظم نے دعوی کیا کہ پاکستان کے سیاسی رہنماں کو بدنام کرنے کی سازش رچی گئی ہے اور عوام سے پی ٹی آئی رہنماں کے کرتوتوں اور کرپشن پر غور کرنے کی اپیل کی ہے۔
نواز شریف نے بلین ٹری پراجیکٹ اور القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کے خلاف مزید شواہد سامنے آنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں میں 50 ارب روپے سے زائد کی کرپشن کی گئی جبکہ غریب عوام دو وقت کی روٹی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں
نواز شریف نے عمران خان، شہزاد اکبر اور پارٹی کے دیگر رہنمائوں سے کہا کہ وہ شیطانی کام کرنے پر شرم سے سر جھکائیں۔
ایک روز قبل وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا استقبال کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ان کا کہنا تھا کہ اگر پنجاب میں الیکشن ہونے والے ہیں تو قائد کی واپسی کے نتائج پارٹی کے حق میں ہوں گے۔
یاد رہے کہ نواز شریف نومبر 2019 سے لندن میں مقیم ہیں۔