انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے قائد نے 11 روپے فی یونٹ بجلی چھوڑی، آج بجلی 55 روپے فی یونٹ ہو گئی ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کا نام پاناما میں نہیں تھا، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا، پاکستان کی تاریخ میں سابق وزیراعظم سے اپیل کا حق بھی چھین لیا گیا، بدترین ملزمان کے ساتھ بھی ایسا سلوک نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کی قیادت شور مچاتی ہے، کیا اس وقت انہیں یاد نہیں تھا، انہیں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جانے کے ایجنڈے کا علم نہیں، نواز شریف ایک دو ممالک سےہوکر پاکستان آرہے ہیں۔
رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، اسمگلنگ روکنے سے ڈالر مستحکم ہوا، غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی کے نتائج سامنے آرہے ہیں
105