129
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو وطن واپسی پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا اور انہیں جیل جانا پڑے گا۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو وطن واپسی پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا اور انہیں جیل جانا پڑے گا۔
پیپلز پارٹی جو کہ گزشتہ ماہ تک مسلم لیگ (ن) کی حکومتی اتحادی تھی، واضح کر رہی ہے کہ جب نواز شریف اگلے ماہ وطن واپس آئیں گے تو پیپلز پارٹی ان کے استقبال کے لیے نہیں ہوگی۔
سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی اور پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی خوش آئند ہے اور وہ اس پر مسلم لیگ (ن) کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب نواز شریف پاکستان کی سرزمین پر قدم رکھیں گے تو ہم ان کے استقبال کے لیے نہیں ہوں گے کیونکہ وہ ہمارے لیڈر نہیں ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اتحاد مختصر مدت کے لیے تھا کیونکہ ہم شہباز شریف حکومت کا حصہ تھے، حکومت ختم ہوتے ہی یہ اتحاد بھی ختم ہوگیا۔
فیصل کریم کنڈی نے یاد دلایا کہ پی پی پی پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہے۔