اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف انتخابی مہم کی قیادت کریں گے، ان کی اپیلوں میں بہت جان ہے، نواز شریف کو انہی عدالتوں نے بے بنیاد اور انتقام کی بنیاد پر سزا دی تھی۔ نواز شریف کو ریلیف ملے گا اور وہ باعزت بری ہو جائیں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جو حالات بیان کیے وہ بالکل وہی ہیں، وہی حالات میں نے بھی بیان کیے تھے۔ ایک ماہ بعد چیئرمین پی ٹی آئی رات کو دو سے تین بار نہائیں، گیٹ پر چادر ڈالیں، کیڑوں سے بچنے کے لیے کان میں روئی ڈالیں
مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی میرے تجربات پر عمل کرکے اچھا وقت گزار سکتے ہیں، میری اطلاعات کے مطابق جیل میں ایسے حالات نہیں ہیں، انہیں بہتر طریقے سے رکھا گیا ہے۔ ٹیبل فین کی سہولت ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ میری معلومات کے مطابق انہیں اچھا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے، خراب کھانے کا کوئی خطرہ مول نہیں لے گا، ہم اس حوالے سے کوئی زیادتی نہیں کر رہے
سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سائفر کے حوالے سے انکوائری ایجنسیوں کو کرنی ہے، سائفر پی ٹی آئی چیئرمین کے پاس ہے، انہوں نے دینے سے انکار کیا جو بڑا جرم ہے، قومی رازوں کو ذاتی مفادات کے لیے استعمال کرنا انتہائی احمقانہ ہے۔
مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے مزید کہا ہے کہ کہانی بھی انہوں نے بنائی ہے، کچھ لوگ خفیہ دستاویزات پر غلط کہانی پر اعتماد کرتے ہیں، یہ قومی راز ہے، ایسی چیزوں کی روک تھام کے لیے آفیشل سیکرٹ ایکٹ پاس کیا گیا ہے