ایک ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم کو دیئے گئے انٹرویو میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نگران حکومت کا سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے فیصلے سے کوئی تعلق نہیں۔
یہ بھی پڑھیں
نواز شریف سعودی عرب پہنچ گئے،جدہ میں شاندار استقبال
انہوں نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ نگرا ن حکومت نے نواز شریف کی واپسی کے لیے کسی سے ڈیل کی، نگران حکومت ایسی ڈیل کیسے کر سکتی ہے، مسلم لیگ ن سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کے لیے کوئی نرم گوشہ نہیں۔
نگران وزیراعظم نے مزید کہا کہ نواز شریف پی ٹی آئی کے دور حکومت میں عدالت سے باہر گئے تھے، آصف زرداری ہوں، نواز شریف ہوں یا چیئرمین پی ٹی آئی سب کو اپنے کیسز کا قانونی حل تلاش کرنا ہوگا۔