نوازشریف21 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے،عوام استقبال کی تیاری کریں، شہباز شریف

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے معمار اور قائد عوام محمد نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ محسن عوام محمد نواز شریف کا وطن واپسی پر پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف آئندہ ماہ 21 اکتوبر بروز ہفتہ لاہور پہنچیں گے۔
اس سے قبل لندن میں حسن نواز کے دفتر میں مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں سابق وزیراعظم شہباز شریف، سابق وزیر دفاع خواجہ آصف، ملک احمد خان نے شرکت کی۔
ملاقات میں نواز شریف کی پاکستان واپسی پر قانونی رکاوٹوں اور الیکشن کے علاوہ دیگر اہم امور پر مشاورت کی گئی۔
واضح رہے کہ نواز شریف 19 نومبر 2019 کو علاج کے لیے لندن گئے تھے، نواز شریف کے پلیٹ لیٹس خطرناک حد تک گر گئے تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com