ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف جس خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے اس کا نام ‘امیڈ پاکستان ہوگا اور اس خصوصی پرواز میں تقریباً 150 افراد کی گنجائش ہوگی۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف عمرہ کی ادائیگی کے لیے آج لندن سے سعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں وہ تقریباً ایک ہفتے قیام کے دوران اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں
نوازشریف کی وطن واپسی،خصوصی طیارہ بک کرا لیا گیا
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے 17 یا 18 اکتوبر کو دبئی پہنچیں گے۔ ان کی وہاں کئی ملاقاتیں بھی طے ہیں۔ وہ دبئی میں 3 دن قیام کے بعد 21 اکتوبر کو لاہور روانہ ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور صحافیوں کے ہمراہ دبئی سے پاکستان روانہ ہوں گے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی خصوصی پرواز دبئی سے اسلام آباد پہنچے گی اور آدھے گھنٹے بعد لاہور روانہ ہوگی، جہاں سابق وزیراعظم مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔
نوازشریف نے واپسی کاٹکٹ کٹا لیا،پرواز ای وائی 243 شام 4 بجکر 25 منٹ پر لاہور لینڈ کریگی
نواز شریف کی وطن واپسی پر ممکنہ قانونی کارروائی پر بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کی وطن واپسی پر گرفتاری کا کوئی امکان نہیں، وہ حفاظتی تحویل اور راہداری ضمانت لیں گے۔