میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ طالب علمی کے زمانے سے ہی خواجہ آصف کے ساتھ میرے تعلقات ہیں، خواجہ آصف نہ صرف دوست، سیاست دان ہیں بلکہ بہترین انسان بھی ہیں. خواجہ آصف کے ساتھ ہمارے تعلقات 55 سال سے ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے سیالکوٹ سے محبت ہے جب میں باہر سے آیا تو میں نے کہا کہ خواجہ صاحب ہمیں سیالکوٹ جانا ہے ہم نے سیالکوٹ موٹر وے بنائی لیکن اس کا افتتاح کرنے کا موقع نہیں ملا
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ جو یہ کہتا ہے کہ نوجوان مسلم لیگ ن کے ساتھ نہیں ہیں وہ جلسہ دیکھ لے
ہم اقتدار میں آکر نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کریں گے. شہباز شریف نے نوجوانوں سے لیپ ٹاپ اور آئی پیڈ کے بارے میں بات کی ہے جو سب کو ملیں گے
109