نواز شریف، زرداری نے ہمیشہ کرپٹ لوگوں کو نوازا،پاکستان میں انکی دلچسپی نہیں ، عمران خان

اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی ایجنسیوں نے کہا کہ یہ سب کرپٹ لوگ ہیں، جنرل باجوہ نے ان کو پالا، نواز شریف، زرداری نے ہمیشہ کرپٹ لوگوں کو نوازا۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ آئین میں واضح لکھا ہے کہ انتخابات 90 دن میں ہونے ہیں۔ ، آصف زرداری، شریف خاندان کی بیرون ملک اربوں کی جائیدادیں ہیں، زرداری، شریف خاندان کا پاکستان میں کوئی حصہ نہیں۔

14 مئی تک قومی اسمبلی تحلیل ہوتی ہے تو ایک ہی دن الیکشن کی بات مان لیں گے ، عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے 15 ججز سے پوچھ رہا ہوں کہ ہم الیکشن کیوں نہیں کروا رہے، نگران حکومت کس قانون کے تحت بیٹھی ہے، ان کا ایک ہی مقصد ہے کہ عمران خان کو اقتدار میں آنے سے روکیں۔ یہ صرف مجھے باہر رکھنے کے لیے اداروں کو تباہ کر رہے ہیں، زمان پارک کے بعد پرویز الٰہی کے گھر کا گیٹ ٹوٹا، جو کچھ ہو رہا ہے وہ پہلے کبھی نہیں ہوا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز میں تقسیم تشویشناک ہے، ججز کی تقسیم میں نمک چھڑکا جا رہا ہے، میں سب سے بڑی جماعت کا لیڈر ہوں، مجھے انصاف نہیں مل رہا، پاکستان کو تباہ کرنا ہے تو مارشل لا لگا دیں پھر کسی دشمن کی ضرورت نہیں رہے گی، ہماری فوج مارشل لاء سے تباہ ہو جائے گی، پاکستان کے پڑوسی کے بڑے عزائم ہیں، پاکستان کو مضبوط فوج کی ضرورت ہے۔

 حکومت اگر فوری اسمبلی توڑے تو ہی ان سے بات کی جائے ، عمران خان

عمران خان نے مزید کہا ہے کہ اللہ ہمیشہ آپ کی غلطیوں سے سیکھنے کا موقع دیتا ہے، جب آپ اپنی غلطیوں کو دہراتے رہیں اور نہیں سیکھتے تو آگے تباہی ہوتی ہے
انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ چیف الیکشن کمشنر کو کنٹرول کر رہے تھے، نواز اور زرداری نے اقتدار میں آ کر پیسہ بنانا شروع کر دیا۔ نواز اور زرداری کو ذہین لوگ نہیں چاہیے جنرل باجوہ نے انہی چوروں کو مسلط کیا، ملک کے قرضے بڑھ رہے ہیں اور آمدن کم ہو رہی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com