سابق وزیراعظم نواز شریف ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سرنڈر کرنے کے لیے احتساب عدالت سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔
نواز شریف جب کمرہ عدالت پہنچے تو اس موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے قواعد کی دھجیاں اڑائی گئیں، مسلم لیگ ن کے وکلا زبردستی کمرہ عدالت میں داخل ہوئے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے کمرہ عدالت کے لیے خصوصی پاس جاری کیے تھے۔
قائد مسلم لیگ ن کے کیس کی سماعت کے لیے عدالتی عملے کو کمرہ عدالت خالی کرنے کی ہدایت کی گئی۔ کورٹ بار کے صدر نوید ملک اور عطا تارڑ نے بھی وکلاء سے کمرہ عدالت خالی کرنے کی درخواست کی۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما کی سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر کارکنوں کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، ہائیکورٹ کے باہر لیگی کارکنوں نے نواز شریف کے حق میں نعرے لگائے۔