نگران وزیر اعظم کیلئے نواز شریف کی مشاورت جاری ،حتمی اعلان جلد ہونے کا امکان

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)نگران وزیراعظم کے لیے امیدوار کون ہوگا، اس راز کا اعلان قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے حتمی مشاورت کے بعد کریں گے۔
مشاورت شہباز شریف کی جانب سے اگلے ہفتے کے وسط تک قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز سے قبل مکمل کر لی جائے گی۔
میڈیا میں قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ حکومت میں شامل حکمران اتحادیوں نے صورتحال کے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے شہباز شریف کو اپنی پسند کا نگران نامزد کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔

نگران وزیراعظم، شاہد خاقان، حفیظ شیخ، اسلم بھوتانی اور فواد حسن فواد کے امیدواروں پر مزید مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے
انہوں نے کہا کہ یقیناً یہ صرف ایک نام ہوگا اور قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف پہلے ہی ان لوگوں سے مشاورت کر چکے ہیں جن سے انہیں مشورہ کرنا تھا، جن میں آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان، سردار اختر مینگل اور ڈاکٹر خالد مقبول شامل ہیں۔
نگران وزیراعظم کے امیدوار کون ہیں؟
حکومت اور اتحادی جماعتوں نے نگران سیٹ اپ کی تشکیل پر مزید مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کے لیے شاہد خاقان عباسی، حفیظ شیخ، اسلم بھوتانی اور فواد حسن فواد کے نام سامنے آرہے ہیں اور اتحادی جماعتوں نے اس حوالے سے مزید مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی اسمبلی کی تحلیل
وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ 9 اگست دے دی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری 9 اگست کو صدر مملکت کو ارسال کریں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com