اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز شریف سے کہا کہ وہ پاک فوج کے خلاف بیانات پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف فوری قانونی کارروائی کریں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی جس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے متنازع بیانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نواز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئر مین ریاستی اداروں کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں ، انہوں نے وزیراعظم سے کہا کہ وہ آئی ایس پی آر کے بیان کی روشنی میں تمام قانونی اقدامات کریں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان سیکیورٹی رسک ہیں اور ہم نے ان کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے پر غور کے لیے لاہور میں اعلی سطح کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین کی جانب سے ادارے اور خاص طور پر ایک اعلی فوجی افسر کے خلاف بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ الزامات قطعی طور پر ناقابل قبول اور غیر ضروری ہیں۔
آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا کہ پاک فوج کو ایک انتہائی پیشہ ور اور نظم و ضبط کا حامل ادارہ ہونے پر فخر ہے جس کا ایک مضبوط اور انتہائی موثر اندرونی احتسابی نظام ہے