نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لیے طیارہ امید پاکستان دبئی ایئرپورٹ سے ایک گھنٹہ 22 منٹ تاخیر سے روانہ ہوا
قائد مسلم لیگ (ن) کی دبئی سے اسلام آباد کی خصوصی پرواز کا دورانیہ 3 گھنٹے 5 منٹ ہے جس کے مطابق نواز شریف کا طیارہ تقریباً 1 بجکر 50 منٹ پر اسلام آباد میں لینڈ کرے گا۔ جبکہ لیگی رہنما عرفان صدیقی، ناصر جنجوعہ اور ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ساتھ ہیں۔
علاوہ ازیں سابق وزیراعظم کے خصوصی چارٹر طیارے کو لاہور، اسلام آباد ایئرپورٹ پر فضائی حدود استعمال کرنے اور لینڈ کرنے کی اجازت دی گئی۔
قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف وطن روانگی کیلیے جہاز میں میں سوار#خوش_آمدید_نوازشریف pic.twitter.com/aQGzmPutro
— PMLN (@pmln_org) October 21, 2023
اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد سابق وزیراعظم قانونی ٹیم سے مشاورت کریں گے، لیگل ٹیم میں اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز شامل ہوں گے، نواز شریف کو دونوں کیسز پر بریفنگ دی جائے گی۔
نواز شریف قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد لاہور روانہ ہوں گے، اعظم نذیر تارڑ نواز شریف کے ہمراہ لاہور پہنچیں گے، امجد پرویز اور قانونی ٹیم کے دیگر ارکان اسلام آباد میں قیام کریں گے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف مینار پاکستان پہنچ کر جلسے سے خطاب کریں گے۔