نواز شریف کا طیارہ پاکستان کی حدود میں موجود 

 

 

نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لیے طیارہ  امید پاکستان دبئی ایئرپورٹ سے ایک گھنٹہ 22 منٹ تاخیر سے روانہ ہوا

قائد مسلم لیگ (ن) کی دبئی سے اسلام آباد کی خصوصی پرواز کا دورانیہ 3 گھنٹے 5 منٹ ہے جس کے مطابق نواز شریف کا طیارہ تقریباً 1 بجکر 50 منٹ پر اسلام آباد میں لینڈ کرے گا۔ جبکہ لیگی رہنما عرفان صدیقی، ناصر جنجوعہ اور ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ساتھ ہیں۔

علاوہ ازیں سابق وزیراعظم کے خصوصی چارٹر طیارے کو لاہور، اسلام آباد ایئرپورٹ پر فضائی حدود استعمال کرنے اور لینڈ کرنے کی اجازت دی گئی۔

 

 

اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد سابق وزیراعظم قانونی ٹیم سے مشاورت کریں گے، لیگل ٹیم میں اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز شامل ہوں گے، نواز شریف کو دونوں کیسز پر بریفنگ دی جائے گی۔

نواز شریف قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد لاہور روانہ ہوں گے، اعظم نذیر تارڑ نواز شریف کے ہمراہ لاہور پہنچیں گے، امجد پرویز اور قانونی ٹیم کے دیگر ارکان اسلام آباد میں قیام کریں گے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف مینار پاکستان پہنچ کر جلسے سے خطاب کریں گے۔

ہمیں فالو کریں

[uw_related_posts]