جگمیت سنگھ کی چھٹی، نیا لیڈر لانے کا عمل شروع، این ڈی پی نے قواعد جاری کر دئیے

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) کینیڈا کی نیو ڈیموکریٹک پارٹی (این ڈی پی) نے موجودہ قائد جگمیت سنگھ کی جگہ نیا لیڈر منتخب کرنے کے لیے قیادت کے انتخاب سے متعلق باضابطہ قواعد و ضوابط جاری کر دیے ہیں۔

جاری کردہ قواعد کے مطابق قیادت کی دوڑ میں شامل ہونے کے خواہشمند امیدواروں کو کم از کم 500 پارٹی اراکین کے دستخط حاصل کرنا ہوں گے۔ ان میں سے پچاس فیصد سے زیادہ دستخط سیس جینڈر مردوں کے نہیں ہونے چاہئیں، جبکہ کم از کم 100 دستخط اقلیتی، معذور، یا دیگر مساوات کی خواہاں کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے افراد سے حاصل کرنا لازمی ہوں گے۔
علاوہ ازیں 10 فیصد دستخط 25 سال یا اس سے کم عمر نوجوان اراکین سے ہونا ضروری ہے۔ امیدواروں کو یہ دستخط ملک کے پانچ مختلف خطوں سے حاصل کرنے ہوں گے تاکہ جغرافیائی نمائندگی کو یقینی بنایا جا سکے۔امیدواروں کے لیے قیادت کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے 100,000 ڈالر کی رجسٹریشن فیس مقرر کی گئی ہے جو چار اقساط میں جمع کروائی جا سکے گی۔ اس کے علاوہ 1,500 ڈالر کی ناقابلِ واپسی ویٹنگ فیس بھی لازم ہو گی۔

پارٹی نے واضح کیا ہے کہ انتخابی مہم میں کسی تیسرے فریق سے مالی یا ابلاغی معاونت لینا ممنوع ہوگا۔ قیادت کے انتخاب کے دوران دو مباحثے بھی منعقد کیے جائیں گے جو انگریزی اور فرانسیسی زبانوں میں ہوں گے اور آن لائن نشر کیے جائیں گے۔پارٹی رکنیت حاصل کرنے کی آخری تاریخ 28 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔ نئے لیڈر کا انتخاب مارچ 2026 میں رینکڈ بیلٹ کے ذریعے کیا جائے گا، جس میں ووٹرز امیدواروں کو ترجیحی بنیاد پر ووٹ دیں گے۔

اگر پہلے مرحلے میں کوئی امیدوار اکثریت حاصل نہ کر سکا تو سب سے کم ووٹ لینے والے امیدوار کو خارج کر کے اس کے ووٹ دوبارہ تقسیم کیے جائیں گے۔جگمیت سنگھ نے رواں سال فروری میں قیادت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد سے پارٹی عارضی طور پر برٹش کولمبیا کے ایم پی ڈان ڈیوس کی سربراہی میں کام کر رہی ہے۔ پارٹی کی قیادت کے نئے انتخاب کو اس کے سیاسی مستقبل کے لیے فیصلہ کن مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔