انتخابات کےپرامن انعقادکیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں،چیف الیکشن کمشنر

بدھ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے نگران وزیر اعلی کے پی کے نے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ملاقات کی۔نگران وزیرِ اعلی چیف الیکشن کمشنر کو صوبے میں انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دی اور یقین دہانی کرائی کہ خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر صوبے میں آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیگی۔
چیف الیکشن کمشنر نے نگران وزیرِ اعلی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں موجودہ سکیورٹی کی صورتِ حال کو مدنظر رکھتے ہوئے عام انتخابات کے پر امن انعقاد کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں جس میں ووٹرز کے تحفظ کو اولین فوقیت دی جائے۔ سکندرسلطان راجہ نے نگران وزیرِ اعلی کو بتایا کہ خیبر پختونخوا میں انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے جلد ہی الیکشن کمیشن صوبے کا دورہ کرے گا جس میں تمام تیاریوں کو بغور دیکھا جائیگا

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں