جعلی حکومت سے مذاکرات انتخابات تسلیم کرنے کے مترادف ہے،بیرسٹر سیف

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم پر جعلی حکومت سے مذاکرات 8 فروری 2024 کے انتخابات کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ آئینی ترامیم پر جعلی حکومت سے مذاکرات دھاندلی زدہ الیکشن کو جائز قرار دینے کے لیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا موقف رہا ہے کہ فارم 47 پر بننے والی حکومت غیر منتخب ہے، مذاکرات غیرمنتخب، ناجائز اور غیر قانونی حکومت کو جائز قرار دینے کی کوشش ہے۔
صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ نامکمل اور غیر آئینی ہے، پارلیمنٹ کو قانون سازی اور آئین میں ترمیم کا حق کیسے حاصل نہیں ہوسکتا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔