اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مذاکرات ایک ڈھونگ ہے، مذاکرات سے وقت چاہیے، عید کی چھٹیاں بھی 5 دن دی گئیں، پی ڈی ایم کی سیاسی موت لکھی جاچکی
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ آج 13 جماعتوں کے اجلاس میں بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے، ان میں ایسی جماعتیں بھی ہیں جنہوں نے کبھی اسمبلی کا منہ نہیں دیکھا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 26, 2023
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ مسئلہ قانون اور آئین کا ہے، جسے عدلیہ برقرار رکھے گی، عدلیہ قانون کے ماتحت ہے، آئین اور پاکستان کے تمام ادارے عدلیہ کے ماتحت ہیں۔ آگے نہیں جا سکتے، کوئی پاکستانی وکیل آکر ٹی وی پر بتائے کہ کوئی قانون ہے جس کے تحت انتخابات 90 دن سے آگے جاسکتے ہیں۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مزید کہا ہے کہ ان کے پاس امیدوار نہیں، وہ بھاگ گئے، عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہوا، عمران خان نے اپنے امیدواروں کی فہرست مکمل کر لی اور ان کے پاس لوگ نہیں، الیکشن ہوں گے، عدلیہ جیتے گی، آئین جیتے گا اور قانون جیتے گا۔