اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بعد مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی پی ٹی آئی سے مذاکرات کی مخالفت کردی۔
پاکستان مسلم لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مذاکرات سیاسی جماعتوں سے ہوتے ہیں دہشت گردوں اور فتنہ پھیلانے والوں سے نہیں۔ یہ یاد رکھیں
ان دنوں مریم نواز عمرہ کی ادائیگی کے سلسلے میں اپنے والد میاں نواز شریف کے ہمراہ سعودی عرب میں موجود ہیں۔
مذاکرات یا بات چیت سیاسی جماعتوں سے ہوتی ہے، دہشت گردوں اور فتنہ پھیلانے والوں سے نہیں۔ یہ بات یاد رکھیں!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 20, 2023
مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر نے یہ ٹویٹ ایک ایسے وقت میں کی ہے جب ان کے اتحادی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اتحادی جماعتوں کو پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات پر راضی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے گزشتہ روز جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔