حکومت اورجماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات پر اتفاق کرلیا گیا

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات پر اتفاق کیا گیا۔ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی نے حکومت سے مذاکرات کے لیے 3 رکنی کمیٹی کی پیشکش قبول کر لی ہے۔
حکومت نے جماعت اسلامی سے مذاکرات کے لیے 3 رکنی کمیٹی بنا دی، کمیٹی میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، طارق فضل چوہدری اور امیر مقام شامل ہیں۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے تک جماعت اسلامی کا دھرنا جاری رہے گا۔
جماعت اسلامی کے کارکنان ایک بار پھر مری روڈ لیاقت باغ چوک پر جمع ہونا شروع ہوگئے، دھرنے کے منتظمین شرکا کے لیے ناشتے کا بھی انتظام کریں گے۔
سڑک پر رات گزارنے والے نوجوانوں کے ساتھ بزرگوں کی بھی بڑی تعداد ہے۔ بلدیہ کی جانب سے صفائی کا کام جاری ہے، مری روڈ کے داخلی راستے کو کنٹینرز اور پولیس لگا کر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ دھرنے کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری موجود ہے۔
علاوہ ازیں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن دھرنے کے مقام سے پریس کانفرنس کریں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary
    Urdu world Canada

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca