حکومت اور صدر کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)حکومت کے صدر ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے ہونے والے مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار جب کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات ہوئی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے مذاکرات روک دیے گئے، تحریک انصاف کو اسحاق ڈار کے ذریعے حکومتی پیغام کا انتظار ہے۔ اسحاق ڈا ر نے کچھ عرصہ قبل صدر مملکت سے ملاقات کی تھی جس کا کافی چرچہ ہوا تھا اور یہ تاثر ابھرا تھا کہ تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات چل رہے ہیں جس کی دونوں طرف سے تائید کی گئی تھی تاہم اب تحریک انصاف کو اسحاق ڈار کے ذریعے حکومتی پیغام کا انتظار ہے جو کہ ابھی تک انہیں نہیں ملا ابھی بھی یہ خبریں گرم ہیں کہ تحریک انصاف اورحکومت کے درمیان مذاکرات کا کوئی دور بیک ڈور پر چل رہا ہے ۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca