پنجاب حکومت عمران خان میں مذاکرات کامیاب،وزیراعلیٰ کی پولیس نفری ہٹانے کی ہدایت

 

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز )حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد نگراں وزیراعلیٰ نے زمان پارک سے پولیس فورس ہٹانے کی ہدایت کردی۔

عمران خان کی رہائش گاہ کی تلاشی کے لیے کمشنر لاہور کی سربراہی میں پولیس اور دیگر سرکاری افسران کی ٹیم زمان پارک میں داخل ہوئی اور عمران خان کے وکلا کو وارنٹ دکھائے۔ حکومتی ٹیم میں ڈی سی او لاہور رفیعہ حیدر، ڈی آئی جی آپریشنز صادق علی ڈوگر اور ایس ایس پی صہیب اشرف شامل تھے۔

دونوں فریقین میں تقریباً ایک گھنٹے تک خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی جس کے بعد کمشنر لاہور عمران خان کی رہائش گاہ سے باہر آئے اور آپریشن سے متعلق کسی سوال کا جواب دیئے بغیر چلے گئے۔

عمران خان نے سرچ آپریشن کی شرائط رکھ دیں۔

مذاکرات کے دوران حکومتی ٹیم نے دہشت گردوں سے متعلق تمام شواہد زمان پارک انتظامیہ کے حوالے کیے جب کہ عمران خان اور وکلا نے انتظامیہ کو گھر کی تلاشی نہیں لینے دی۔

عمران خان نے سرچ آپریشن کی شرائط رکھ دیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق کمشنر لاہور نے دہشت گردوں کی فہرست عمران خان کے حوالے کی اور وفد نے بتایا کہ یہاں سے کئی دہشت گرد فرار ہوتے ہوئے پکڑے گئے ہیں جب کہ اطلاعات ہیں کہ یہاں سے کئی شرپسندوں کا پیچھا کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کو 9 مئی کے واقعات میں ملوث 2200 شرپسندوں کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا گیا اور شواہد بھی حوالے کیے گئے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کی قیادت کا ذکر کیا جو حملوں میں براہ راست ملوث تھے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زمان پارک سے پولیس فورس ہٹانے کی ہدایت

بعد ازاں حکومتی کمیٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ملاقات کی اور بات چیت سے آگاہ کیا۔ جس کے بعد نگراں وزیراعلیٰ نے زمان پارک کے باہر پولیس کی ناکہ بندی ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

انہوں نے کہا کہ وعدے کے مطابق زمان پارک انتظامیہ زمان پارک میں تجاوزات ختم کرے، عملدرآمد ہوتے ہی تھانہ بھی ہٹا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ زمان پارک کو فوری طور پر اس کی اصل شکل میں بحال کرے، زمان پارک کے مکین پہلے ہی کافی مشکلات جھیل چکے ہیں۔

قبل ازیں پولیس حکام کا کہنا تھا کہ زمان پارک میں عمران خان کے گھر کی تلاشی لینے والی ٹیم میں ایس پی اور خواتین اہلکار شامل ہوں گی۔ دہشت گردوں کے لیے گھر کے اندرونی اور بیرونی حصوں کی تلاشی لی جائے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com