107
اس حوالے سے خبر رساں ایجنسی روئٹرز اور بلوم نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب مذاکرات ختم نہیں کر رہا بلکہ فلسطین میں جاری لڑائی بند ہونے تک بات چیت روک دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
اقوام متحدہ غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کا نوٹس لے،سعودی عرب
دوسری جانب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھی ایرانی صدر سے مسئلہ فلسطین پر بات چیت کی۔واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری لڑائی میں اسرائیلی فضائیہ کی بمباری میں 500 سے زائد بچوں سمیت تقریباً 2 ہزار فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 388 سے تجاوز کر گئی ہے۔