حماس کے ساتھ مذاکرات جلد کامیاب ہوں گے،ترجمان وائٹ ہائوس

وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ حماس معاہدے کے بعد جلد امریکی شہریوں کو رہا کر دے گی اور امریکہ کو امید ہے کہ حماس کے ساتھ مذاکرات جلد کامیاب ہوں گے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جنگ کے اختتام پر فلسطینی ریاست کا قیام دیکھنا چاہتے ہیں، غزہ کی پٹی کے اصولوں کے مطابق اس کے علاقے میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہیے۔  کسی فلسطینی کو غزہ سے بے دخل نہ کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ غزہ میں ہلاکتوں کو کم سے کم کیا جائے اور زیادہ سے زیادہ انسانی امداد فراہم کی جائے۔ یہ کہنا مشکل ہے کہ تصادم کا نتیجہ کیا نکلے گا۔ جنگ کے اختتام پر فلسطینی ایک ریاست کا قیام دیکھنا چاہتے ہیں۔ وہ ایسی پالیسی کے حامی ہیںجو مغربی کنارے اور غزہ کو متحد کرتا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ یمن کے حوثیوں کی جانب سے جہاز پر قبضہ بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے، جہاز اور اس کے عملے کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں، اس کے لیے اتحادیوں اور اقوام متحدہ سے مشاورت کی جائے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔