عمران خان سے پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنرنیل ہاکنگزکی ملاقات

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنگز نے ملاقات کی جس میں پاک آسٹریلیا تعلقات، دو طرفہ امور اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنگز نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے ان کی رہائش گاہ زمان پارک میں ملاقات کی اور ملاقات کے دوران جمہوریت کے فروغ اور استحکام اور حکمرانی کے حوالے سے تحریک انصاف کے فلسفے اور منشور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں انسانی حقوق کے بین الاقوامی چارٹر، بنیادی حقوق کی صورتحال بالخصوص پاکستان میں خواتین اور سیاسی کارکنوں کے حقوق پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پاکستان میں جمہوریت کے معیار، معاشی چیلنجز تجارت، سیاحت اور سرمایہ کاری جیسے مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یاد رہے کہ عمران خان سے ملاقات سے قبل آسٹریلوی ہائی کمشنر نے مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز سے بھی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com