200
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) نیپال نے ایشیا کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے اور اسے پاکستان اور بھارت کے ساتھ گروپ میں رکھا گیا ہے۔
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) پریمیئر کپ کے فائنل میں نیپال نے یو اے ای کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ایشیا کپ میں پاکستان، نیپال اور بھارت کی ٹیمیں گروپ اے میں شامل ہو گئی ہیں۔گروپ بی میں بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ نیپال نے تاریخ میں پہلی بار ایشیا کپ کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کو رواں سال ستمبر میں ون ڈے فارمیٹ کے ایشیا کپ کی میزبانی کرنی ہے تاہم بھارت نے ایونٹ کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔