199
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)نیپرا نے بجلی صارفین پر 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج عائد کرنے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق یہ سرچارج مارچ سے جون تک عوام سے وصول کیا جائے گا، اضافے کے بعد کل سرچارج 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ ہو جائے گا، اس وقت صارفین 43 پیسے فی یونٹ سرچارج ادا کر رہے ہیں۔
آئندہ مالی سال میں یہ سرچارج 1 روپے 43 پیسے تک کم ہو جائے گا، سرچارج کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہو گا، نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا۔