نیپرا نےکیپسٹی چارجز شامل کرکےبجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا،دستاویزات میں انکشاف

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )انکشاف ہوا ہے کہ نیپرا نے کیپسٹی چارجز شامل کرکے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا جس سے صارفین پر اربوں روپے کا بوجھ پڑے گا۔
بجلی کی قیمت کے حوالے سے نیپرا کی دستاویزات میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں جن کے مطابق بجلی کی اصل پیداواری لاگت 6 روپے 73 پیسے فی یونٹ ہے جب کہ نیپرا نے بجلی کی پیداواری لاگت میں 16 روپے 22 پیسے فی یونٹ کیپیسٹی چارجز شامل کر دی ہیں.

جس کی وجہ سے بجلی کی قیمت 6 روپے 22 پیسے فی یونٹ سے بڑھ کر 95 روپے فی یونٹ ہو گئی ہے۔دستاویزات کے مطابق نیپرا نے رواں مالی سال کے لیے بجلی کے اوسط پیداواری یونٹ کا ٹیرف مقرر کر دیا ہے، رواں مالی سال میں 124 ارب 86 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہونے کی توقع ہے، بجلی کی خالص پیداواری لاگت 801 ارب رہنے کی توقع ہے
نیپرا کی دستاویزات کے مطابق درآمدی کوئلے سے بجلی کی اصل پیداواری لاگت 16 روپے 71 پیسے فی یونٹ ہے اور 23 روپے کیپیسٹی چارجز شامل کرنے کے بعد درآمدی کوئلے سے بجلی کی قیمت 40 روپے 34 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔اسی طرح کیپسٹی چارجز کے ساتھ فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 48 روپے 56 پیسے فی یونٹ اور ایل این جی سے بجلی کی پیداواری لاگت 51 روپے 42 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔واضح رہے کہ کیپسٹی چارجز میں اضافہ کرکے بجلی مہنگی کی جاتی ہے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com