نیتن یاہو کا خطاب کانگریس کی تاریخ کا بدترین خطاب تھا ، نینسی پیلوسی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سابق امریکی اسپیکر نینسی پیلوسی نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی کانگریس کی تاریخ کی بدترین تقریر کی۔اسرائیلی وزیراعظم کے امریکی ایوان نمائندگان سے خطاب کے موقع پر امریکی مسلمان رکن راشدہ طلیب نے خاموش احتجاج کیا جب کہ دیگر ارکان نے نیتن یاہو کے خطاب کا بائیکاٹ کیا۔امریکی کانگریس سے اسرائیلی وزیراعظم کے خطاب کے موقع پر کانگریس کی عمارت کے باہر سینکڑوں افراد نے فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کیا اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم امریکا کے دورے پر ہیں جہاں وہ امریکی صدر جوبائیڈن سے بھی ملاقات کریں گے اور غزہ جنگ بندی کے منصوبے پر بات چیت کریں گے۔اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نائب صدر کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس اور سابق صدر ٹرمپ کے لیے ریپبلکن امیدوار سے الگ الگ ملاقات کریں گے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca