652
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی عرب نے مملکت آنے والے مسافروں اور ایئر لائنز کے لیے نئی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جن مسافروں کے پاسپورٹ کی معیادختم ہو چکی ہے انہیں سفر کے لیے اجازت نہ دی جائے ۔
سعودی ایوی ایشن کے مطابق پاسپورٹ کی میعاد ختم ہونے کے باوجود ایئرلائنز نے مسافروں کو بورڈنگ دی گئی ، ایسے مسافروں کو بھی بورڈنگ نہ دی جائے جنہوں نے پاسپورٹ کی میعاد میں توسیع مینول طریقے سے کی گئی ہے ۔سعودی ایوی ایشن نے کہا کہ ہدایات پر عمل نہ کرنے والی ایئرلائنز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔