اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف سے نئے آرمی چیف نے وزیر اعظم ہائوس میں ملاقات کی
نئے آرمی چیف عاصم منیر وزیراعظم آفس پہنچے، انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو سلیوٹ کیا
وزیر اعظم شہباز شریف نے جنرل عاصم منیر کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی اور ان کی نئی ذمہ داریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم سے نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے بھی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔
اس سے قبل وزیر اعظم نے عاصم منیر کی تقرری کیلئے سمری ایوان صدر کو بھیجی تھی
صدر مملکت عارف علوی سمری پر دستخط سے قبل لاہور گئے اور چیئر مین پی ٹی آئی سے ملاقات کی
واپس آکر صدر نے سمری پر دستخط کردئیے اس طرح جنرل باجوہ کے ریٹائر ہونے پر عاصم منیر باقاعدہ طور پر پاک فوج کے نئے سپہ سالار کاچار ج سنبھال لیں گے ۔