سردرد کا باعث دماغ کی نئی راہداری دریافت

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز ) سائنسدانوں نے دماغ کی ایک نئی راہداری دریافت کی ہے جو سر درد کا باعث بننے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس دریافت سے درد شقیقہ کے علاج کے لیے نئی ادویات کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔دنیا بھر میں 10 میں سے ایک شخص درد شقیقہ کا شکار ہے۔ ان مریضوں میں سے ایک چوتھائی تکلیف دہ حسی عوامل کی بھی نمائش کرتے ہیں۔ ان میں چمکتی ہوئی آنکھیں، اندھے دھبے، جھنجھلاہٹ کا احساس اور کسی چیز کا دوہرا وژن شامل ہے جو سر درد شروع ہونے سے پانچ سے 60 منٹ پہلے ظاہر ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جسم میں موجود ہارمون دریافت جو دماغی بیماری سے بچنے میں مدد دیتے ہیں

ماہرین جانتے ہیں کہ دماغی سرگرمی کی معطلی کی لہر درد شقیقہ کا سبب بنتی ہے، لیکن اس کا طریقہ کار ابھی تک واضح نہیں ہے۔سائنس جریدے میں شائع ہونے والی نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح دماغ میں مادوں اور سگنلز کا بہاؤ درد شقیقہ کا سبب بنتا ہے۔امریکہ کی یونیورسٹی آف روچیسٹر کے محققین نے کہا کہ تحقیق کے نتائج کو ایک نئی قسم کی درد شقیقہ کی دوا کے لیے بنیاد کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca