اسٹینلے پارک میں نئی بس سروس کی منظوری، 2027 تک آغاز متوقع

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)وینکوور بورڈ آف پارکس اینڈ ریکریشن نے اعلان کیا ہے کہ اسٹینلے پارک کے گرد نئی بس روٹ کی منظوری دے دی گئی ہے منگل کے روز جاری کیے گئے تحریری بیان میں کہا گیا کہ منصوبہ شروع ہونے کے بعد یہ بس روٹ پارک ڈرائیو استعمال کرے گا

یہ پبلک ٹرانزٹ کا اضافہ وینکوور کے سب سے بڑے شہری پارک میں ٹرانسپورٹ بہتر بنانے کے منصوبے کا پہلا قدم ہوگا بیان میں کہا گیا کہ پہلے مرحلے میں مجوزہ بس روٹ کے منصوبے پر کام شروع کرنے کے ساتھ ساتھ ممکنہ پائلٹ منصوبے جیسے کار فری ڈیز اور پارک میں مزید آپشنز کے نفاذ کی جانچ شامل ہوگی۔

پیر کی شام ہونے والے اجلاس میں پارک بورڈ کے فیصلے کے بعد عملے کو ہدایت دی گئی کہ وہ ٹرانسلنک کے ساتھ مل کر نئی بس سروس کو نافذ کرے

ٹرانسلنک نے سٹی نیوز کو بیان میں بتایا کہ یہ نئی بس سروس 2027 تک شروع کر دی جائے گی اگلے مراحل میں عوامی مشاورت روٹ پلاننگ اور پارک میں نئے بس اسٹاپس کی تعمیر شامل ہوگی

اس کے علاوہ پارک بورڈ کمشنرز اسٹینلے پارک ڈرائیو پر مستقل علیحدہ بائیک لین لگانے پر بھی غور کر رہے ہیں تاہم اس پر حتمی فیصلہ 2027 کے اگلے منصوبہ بندی مرحلے میں ہوگا

یہ فیصلہ اسٹینلے پارک موبلٹی اسٹڈی کی بنیاد پر کیا گیا ہے جو گزشتہ گرمیوں میں عوام کے سامنے پیش کی گئی تھی اس اسٹڈی میں قابل اعتماد پبلک ٹرانزٹ کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا تھا اور پارک بورڈ نے کہا کہ وہ اس کے نتائج کو مستقبل کے فیصلوں میں استعمال کرے گا تاکہ پارک کی سڑکوں پر بڑھتے ہوئے دباؤ کا حل نکالا جا سکے

پارک بورڈ کی چیئر لورا کرسٹنسن نے کہا کہ یہ اسٹڈی مستقبل کی منصوبہ بندی کے لیے رہنمائی فراہم کرتی ہے اور تمام وزیٹرز کی ٹرانسپورٹ ضروریات کے درمیان توازن قائم کرنے میں مدد دے گی

پارک بورڈ کے مطابق اسٹینلے پارک ہر سال تقریباً اٹھارہ ملین وزیٹرز کو خوش آمدید کہتا ہے یہ اسٹڈی مکمل ہونے میں تین سال لگی اور اس پر تقریباً دس لاکھ ڈالر لاگت آئی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔